جہلم

ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہ جنوری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ریسکیو1122 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 763افراد کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 597 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پورے ماہ میں ایمرجنسیز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 تھی، ماہ جنوری میں 31651 کالز موصول ہوئی جن میں 763 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں ان غیر متعلقہ کالز کی تعداد 9008 تھیں۔

مس کالز اور ڈسٹربنگ کالز 7964 تھیں اور معلوماتی کالز کی تعداد 7539 تھیں اور رونگ کالز کی تعداد 6237 رہی۔ جن 763 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹس کی تعداد 163 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 489 تھیں۔

آگ لگنے کا واقعات 17 ہوئے،کرائم 14 ، بلڈنگ کولیپس 01 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 79 رہی۔ریسکیو 1122نے ماہ جنوری میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم پونے 5منٹ تھا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 5.10 منٹ رہا۔

علاوہ ازیں مریض کی منتقلی سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 220 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button