جہلم

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور آفس میں ٹرنینگ ورکشاپ کا انعقاد

جہلم: فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور آفس میں ٹرنینگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں جہلم سمیت دیگر اضلاع سے چیمبرز کے نمائندوں کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی معاونت سے ہیلپ ڈسیک کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور آفس میںپنجاب کے تمام چیمبرز میں لگائے گئے ہیلپ ڈسیک کے بارے میں آگاہی اور اس کے استعمال کے طریقہ کارکے حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مس صائمہ نے پروگرام پر بریفنگ دی۔

، میاں محمد علی کو آرڈی نیٹرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدراجہ طلعت محمود ،سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان اور فوکل پرسن برائے جے سی سی آئی شیخ وقار احمدٹریننگ میں شر کت پرخوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ تمام چیمبرز کو جو کمپیوٹر ڈیسک فراہم کیے ہیں ان کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا اور اس موقع پر آئی ٹی منسٹر تمام چیمبرز کا وزٹ کریں گے ،ڈاکٹر بشارت ڈائریکٹر آئی پی او پاکستان نے ٹرید مارک رجسٹر ڈ کے حوالے سے آگاہی دی۔

اس موقع پر میاں محمد علی کو آرڈی نیٹرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی اس کاوش پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button