جہلم

ضلع جہلم میں شروع کیا گیاعقد آسان پروگرام ایک منفرد اور بہت ہی اچھا اقدام ہے۔ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی عقد آسان پروگرام کے تحت البلال ریسٹورنٹ تحصیل جہلم میں ہونے والی شادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر شیرازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عقد آسان پروگرام فرحت کمال ضیا سمیت دیگر افسران نے شادی کے تمام تر انتظامات اپنی نگرانی میں کروائے۔ ڈپٹی کمشنر نے دولہا اور دلہن کو تحائف بھی دیے۔

تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا کہ عقد آسان پروگرام کے تحت ہونے والی یہ چھٹی شادی ہے۔ عقد آسان پروگرام نکاح کو آسان بنانے کے حوالے سے ضلع جہلم میں شروع کیا گیا ایک منفرد اور بہت ہی اچھا اقدام ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ جو سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور معاشرے کی بہتری کے لیے اجتماعی طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ جہلم اور پرائیویٹ میرج ہالز ایسوسی ایشن مل کر کام کر رہی ہے۔شادی کی تقریب کے تمام تر انتظامات کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے بہت ہی اعلیٰ معیار کے تھے۔

تقریب میں آئے مہمانوں کی جانب سے تمام تر انتظامات کو بہت سراہا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عقد پروگرام فرحت کمال ضیا نے مہمانوں سے کھانے کے معیار بارے دریافت کیا اور ہوٹل انتظامیہ کو بہترین انتظامات کرنے پر سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button