پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلم

واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے زائرین اور ٹریول ایجنٹس شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ راجہ فیصل

جہلم: ٹریول ایجنٹس کے رہنما راجہ فیصل محمود وگھ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ضلع جہلم کے ٹریول ایجنٹس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔خصوصی طور پر عمرہ وزیارت کا کا م مکمل طور پر بند ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے زائرین اور ٹریول ایجنٹس شدید پریشانی کا شکار ہیں ،ٹریول ٹریڈ پہلے ہی تباہی کا شکار ہے ، حکومت ریلیف دینے کے لیے بہتر اقدامات کرے ،عمرہ زائرین کی ریفنڈ پالیسی ابھی تک واضح نہیں ہوئی ٹریول ایجنٹس سمیت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو عمرہ ریفنڈ کے حوالے سے جائزہ لے کر پالیسی واضح کرے ۔

راجہ فیصل وگھ نے کہا کہ ہم ٹریول ایجنٹس کے پلیٹ فارم سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی حکومت سے فوری رابطہ کر کے ٹریول ٹریڈ اور عمرہ زائرین کے مسائل حل کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے اور ائیر لائنز کو بھی ٹریولز ایجنٹس اور زائرین کے ساتھ تعاون کرنے کا پابندبنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور واضح پالیسی نہ آنے سے زائرین کو بہتر رہنمائی کے لیے حکومتی سطح پر آگاہی فراہم کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close