تحصیل پنڈدادنخان کے علاقوں میں عطائیوں نے موت کے گھر کھول لئے

0

تحصیل پنڈدادنخان کے علاقوں میں عطائیوں نے موت کے گھر کھول لئے ، عطائیوں کی بڑی تعداد نواحی علاقوں میں کلینکس کھول کرکئی قسم کے آپریشن کرنے سمیت علاج معالجے کرنے میں مگن، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کیمطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں جنگل کا قانون نافذ عطائی ڈاکٹروں نے تحصیل پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے کلینکس کھول رکھے ہیں جہاں انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ اناڑی خود ساختہ عطائی ڈاکٹروں نے شہریوں کے آپریشنز سمیت علاج معالجہ کرنا شروع کر رکھا ہے ، جس کے باعث شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کیاہے کہ عطائیت کے خاتمے کے لئے تحصیل پنڈدادنخان میں خصوصی ٹیمیں بھجوائی جائیں تاکہ عطائی ڈاکٹروں کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.