ضلع جہلم میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی کو اقلیتی ونگ کا عہدہ سونپا گیا۔ چوہدری تصور حسین

0

جہلم: ضلع جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی نہیں کی گئی اور نہ ہی پارٹی کی طرف سے کسی کواقلیتی ونگ کاعہدہ سونپا گیا ہے چند روز قبل شیلوم سنٹر میں مسیحی برادری نے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا لیکن کچھ لوگوں نے اس تقریب کو تنظیم سازی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی جہلم کے مرکزی سیکٹریٹ کے انچارج چوہدری تصور حسین نے وضاحتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے کسی کو پاکستان تحریک انصاف مسیحی کمیونٹی یا ونگ کا کوئی عہدہ نہیں سونپا،تنظیم سازی مرکزی قیادت کی ہدایت کے مطابق کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی ونگ کے عہدوں کے حوالہ سے منسوب خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اگر مرکزی سطح سے ہدایت ملی تو مسیحی برادری کے تمام ساتھیوں اور الیکشن مہم میں پی آئی کی سپورٹ کرنے والے مسیحی راہنماؤں اور کارکنان کی مشاورت سے تنظیم سازی کی جائے گی اور اتفاق رائے سے تمام عہدہ داران کا چناؤ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.