جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا کے وار تیز ہو گئے، مزید 9 مثبت کیسز رپورٹ، فعال کیسز کی تعداد 42 ہو گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 9 مریضوں کی کورونا رپورٹس مثبت موصول ہوئی، ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح %1.35 رہی۔

اس وقت ضلع بھر میں 38کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ 4کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 110796 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2461 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2352کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 49,635 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 980 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.01 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2946 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 451593 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button