سوہاوہ

سیاسی و سماجی، روحانی اور کاروباری شخصیت الحاج صوفی راجہ علی اکبرکی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سوہاوہ: سابق چیئرمین، معروف روحانی، سیاسی و سماجی شخصیت الحاج صوفی راجہ علی اکبر تبسم جو کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں وفات پا گئے تھے انکی نماز جنازہ بستی راج اکبر میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میںپاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ چوہدری زمرد خان ایڈووکیٹ ، کیڈٹ کالج کے طلبہ کے علاوہ سیاسی وسماجی ، کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں شریک افراد راجہ علی اکبر مرحوم کے بیٹوں راجہ جہانگیر اکبر، راجہ سفیر اکبر، راجہ سلمان اکبر، راجہ جہانزیب اکبر، راجہ ہمایوں اکبر، راجہ احد اکبر، راجہ آکاش اکبر سمیت انکے دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے رہے۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم راجہ علی اکبر کو کلمہ شہادت اور درود وسلام کی صدائوں میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد لحد کردیا گیا۔

چوہدری زمرد خان ایڈووکیٹ پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کے طلباء نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

مرحوم راجہ علی اکبر راولپنڈی/ اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور غریب پرور انسان تھے۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے سوہاوہ میں جی ٹی روڈ کے کنارے پنڈ متے خان کے مقام پر بستی راج اکبر کی بنیاد رکھی اور علاقے کی ترقی کے لئے کئی میگا پروجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے کہ پھر علالت کے باعث ان منصوبوں کی تکمیل نہ کرپائے اور پھر اچانک انہوں نے تقریباََ 75کنال سے زائدوسیع رقبے پر بنائی گئی عمارات کو پاکستان سویٹ ہوم کے لئے فی سبیل اللہ وقف کردیا۔ راجہ علی اکبر کی علاقہ کے عوام کے لئے سماجی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔

راجہ علی اکبر کے بیٹے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25راجہ سفیر اکبر نے اس موقع پرخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد محترم نے اللہ کی رضا کی خاطر ہمیشہ دکھی انسانیت اور غریبوں کی مدد کی ۔ ان شاء اللہ ہم سب بھائی یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے والد کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے غریب پروری اور فلاح انسانیت کو اپنا شیوہ بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button