محکمہ موسمیات کی منگل سے جمعرات تک ضلع جہلم میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

0

جہلم: محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق منگل سے جمعرات کے درمیان تیز آندھی، بارش اور طوفان کی پیش گوئی کر دی۔

موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے بتایا کہ عوام اختیاطی تدبیر اپنا کر محفوظ رہیں، بارش طوفان کی صورت میں بے وجہ گھر سے نہ نکلیں چھتوں اور صحن کی صفائی ستھرائی یقینی بنائیں، غیر ضروری اشیاء کو ٹھکانے لگائیں، دریا کے کنارے جانے سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ گھروں، گلیوں، نالیوں میں پانی اکٹھا ہونے کی صورت میں میونسپل کمیٹی جہلم کے آفیسر رانا اشفاق موبائل نمبر 03009518898 اور پی ایس او ٹو ڈی سی جہلم طیب سلیم مو بائل نمبر 03215437601 سے رابطہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام موٹر سائیکل اور گاڑیاں اختیاط اور دھیمی رفتار میں چلائیں، بدلتی موسم کی ایسی صورتحال میں عوام اختیاط سے کام لیں اس کے علاوہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے بھی دور رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.