تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او نے گمشدہ ذہنی معذور شخص ملنے پر ورثاء کے حوالے کر دیا

0

جہلم: تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او کی دلچسپی سے چھ روز قبل گجرانوالہ سے گھر سے لاپتہ ہونے والا ذہنی معذور شخص ورثاء تک پہنچ گیا، ذہنی معذور شخص جو اپنا نام نہیں بتا سکتا تھا صرف بسم اللہ کالونی گجرانوالہ کا پتہ بتایا متعلقہ تھانہ میں اس کی فوٹو واٹس اپ کی جس پر ذہنی معذور شخص کی شاہد علی کے نام سے شناخت ممکن ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد اعظم ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کو ڈھوک کنیال میں ایک مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کو چیک کرنے پر مذکورہ شخص ذہنی طور پر معذور پایاگیا جو اپنا نام درست طور پر نہ بتا سکتا تھا صرف بسم اللہ کالونی گجرانوالہ کا نام لیتا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ نے ضلع گجرانوالہ سے بسم اللہ کالونی کے متعلقہ تھانہ اروپ کا نمبر حاصل کر کے بسم اللہ کالونی کے سابقہ کونسلر کے نمبر پر مذکورہ شخص کی تصویر واٹس اپ کی جس پر تصویر کی شناخت شاہد علی کے نام سے ہوئی اور ورثاء مطلع ہوئے اور شاہد علی کو والد غلام قادر کے حوالے کیاگیا۔

شاہد کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا ذہنی طور پر معذور ہے اور 6دن سے گھر سے غائب تھا جس کی وجہ سے تمام اہل خانہ بہت پریشان تھے،میں تھانہ چوٹالہ اور جہلم پولیس کا بہت مشکور ہوں جن کی کوشش کی بدولت میرا بیٹا مجھے واپس ملا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.