انتظامیہ کی مبینہ غفلت، کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام، دیہاتوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

0

جہلم: انتظامیہ کی مبینہ غفلت کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام، دیہاتوں میں صفائی کی بجائے گندگی کے ڈھیر لگ گئے، نالیوں سے نکلنے والا گند گلیوں میں پھینکا جانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے نواحی و مضافاتی علاقوں میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام ہوکر رہ گیا۔

دیہاتوں میں صفائی کی بجائے گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے مضافاتی علاقوں میں نالیوں کی صفائی کے دوران نکلنے والی گندگی کے ڈھیر وں کو گلی محلوں میں پھینکا جانے لگا ،کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے پیدا ہونے والے تعفن سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔

عوامی ، سماجی، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.