جہلماہم خبریں

لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی جہلم شہر میں رش، ہزاروں شہری خریداری کرنے نکل پڑے

جہلم: لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی شہر میں رش، ہزاروں شہری خریداری کرنے نکل پڑے ،ایس او پیز ہوامیں اڑ گئے ۔ دوکانداروں کا حکومتی پالیسی پر مایوسی کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی ہزاروں خواتین اور مرد عید خریداری کیلئے نکل پڑے اور بازاروں میں دکانوں پر بے انتہا رش ہو گیا۔

شہریوں نے لاک ڈاون کے آغاز سے قبل تمام خریداری مکمل کرنے کیلئے تمام مصروفیات کو پش پشت ڈال دیا، جبکہ سرکاری ایس او پیز، ماسک کا استعمال ، سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا، شہر میں ٹریفک کا زبردست دباؤ دیکھنے میں آیا کئی کئی گھنٹے گاڑیاں جام رہی۔

دوسری طرف دوکانداروں نے یک دم لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے پر سخت مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلوں سے ہمارا کاروبار تباہ ہو چکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close