پنڈدادنخاناہم خبریں

فواد چوہدری کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔ سیاسی و سماجی حلقے

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے، شہیدوں غازیوں مجاہدوں کی سر زمین ضلع جہلم کے لاکھوں افراد کے منتخب نمائندہ ہیں، انکی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں صحافت مقدس پیشہ ہے اسکی آڑ میں کسی کی کرداد کشی مناسب نہیں۔
ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری کی حمایت میں تحصیل بھر سے سیاسی سماجی شخصیات نے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری این اے 67کے لاکھوں افراد کی حمایت سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کو ضلع بھر سے بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ زندگی میں کونسلر بھی نہیں بن سکے اور صحافت جیسے مقدس پیشہ کی آڑ میں وفاقی وزیر کی کردار کشی کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے، کل لاہور میں پیش آنے والا واقعہ میں فواد چوہدری کسی صورت قصور وار نہیں انکی ذات پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے گے جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
تحصیل بھر سے سیاسی سماجی شخصیات میں رہنما پی ٹی آئی و امیدوار تحصیل ناظم ملک منوراقبال اعوان راجہ افتخار احمد شہزاد سابق تحصیل ناظم راجہ شاہ نواز سابق امیدوار ایم پی اے راجہ حسنین چوہدری محمد اشرف عورہ چوہدری محمد علی رہنما پی ٹی آئی و امیدوار ناظم ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ ملک باصر کھوکھر ملک وقار عباس نامزد امیدوار تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری مصیہب ایڈووکیٹ برگیڈیر ر مشتاق للہ راجہ عتیق جنجوعہ خواجہ عمران سمیت دیگر افراد نے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button