پڑی درویزہ

معروف تاجر شیخ طالب رشید ، کاشف رشید برادران کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ پڑی درویزہ کے رہائشی معروف تاجر شیخ طالب رشید ، کاشف رشید برادران کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی عمر 65سال تھی ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔

یاد رہے کہ مرحومہ پڑی درویزہ کے ممتاز سماجی کارکن تاجر شیخ عبدالرشیدمرحوم کی اہلیہ تھیں ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ پڑی درویزہ کے شرقی قبرستان بابا رحمۃ اللہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کی امامت مرحومہ کے حقیقی بھتیجے مبشر ثقلین آف ڈومیلی نے کی ۔

نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی سماجی شخصیات بھی شامل تھیں۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی میت آبائی گاؤں گدڑال میں لے جا کر تدفین کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button