جہلم

جاتلاں زلزلہ؛ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم نے 19 مستحق گھروں میں پانی کیلئے بورنگ کروا دیئے

جہلم: جاتلاں زلزلہ زدہ علاقے میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی شبانہ روز کاوشوں سے مستحق ترین گھروں میں 19 پانی بورنگ کنویں صدقہ جاریہ کے طور پر کروائے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار توصیف بیگ صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے جاتلاں زلزلہ زدہ علاقے میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) نے فوری طور پر متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے لئے کھڑی شریف اولڈ ہوم کے دروازے کھول دیئے اور چھابڑیاں دتاں میں کئی دن ریلیف کیمپ قائم رکھا اور ہنگامی امداد دن رات بہم پہنچائی ۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے کی بعد کی ہنگامی ضرورت میں جو سب سے اہم مسئلہ تھا، متاثرہ افراد کے گھروں میں پانی کے بور بیٹھ گئے اور پانی جیسی نعمت سے وہ محروم ہو گئے تھے۔ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی شبانہ روز کاوشوں سے مستحق ترین گھروں میں 19 پانی بورنگ کنوئیں صدقہ جاریہ کے طور پر کروائے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button