جہلماہم خبریں

کورونا لاک ڈاؤن؛ ضلع جہلم میں اتوار کی بجائے جمعہ کو کاروباری مراکز بند ہوں گے

جہلم: گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تاجر برادری کے لیے خوشخبری، اب ضلع بھر میں 6 دن کارروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی ، جمعہ کو تاجر کارروبار بند رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جہلم سمیت ضلع بھر میں تاجر ہفتے میں 6 دن کارروباری سرگرمیاں جاری رکھیں گے جبکہ جمعہ کے دن کارروبار بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تاجر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور کروانے کے بھی پابند ہوں گے، جاری نوٹیفکیشن میں جاری کیا گیا ہے کہ دکانوں میں داخل ہونے سے قبل صارفین اپنے چہروں پر فیس ماسک کا استعمال کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ دکاندار گاہکوں کے ہاتھ سینی ٹائز کروانے کے پابند ہونگے اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

شہریوں نے 6 دن کارروبار جاری رکھنے کے اجازت نامے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کرنے کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button