جہلم

کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جی ٹی روڈ جہلم گڑھوں میں تبدیل

جہلم: کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جی ٹی روڈ گڑھوں میں تبدیل ، قومی خزانے کو کرڑوں کا ٹیکہ ، شہریوں کا چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جادہ جہلم کے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند ہفتے قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ گہرے گڑھوں کے باعث موٹر سائیکل حادثات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف اور سڑک کے درمیان بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جو رات کے وقت نظر ہی نہیں آتے جس کیوجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے ۔دن اور رات کے اوقات میں متعدد افراد سڑک کے عین وسط میں بننے والے گڑھوں کیوجہ سے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ این ایچ اے کے بااثر ٹھیکیدار نے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے مرمت ہونے والی جی ٹی روڈ میں انتہائی ناقص و غیر معیاری مٹیریل کا استعمال کیا ، جس کی وجہ سے محض چند ہفتے قبل تعمیر و مرمت ہونے والی جی ٹی روڈ ایک مرتبہ پھر گڑھوں میں تبدیل ہو رہی ہے ۔

شہریوںنے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جی ٹی روڈ میں ناقص وغیر معیاری مٹیریل کے استعمال اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نوٹس لیتے ہوئے بااثر ٹھیکیدار اور این ،ا یچ ، اے کے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کروا کر ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں اور لوٹی گئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کروائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button