پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں پٹرولنگ پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، مقدمات درج

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس للِہ چوک پنڈدادنخان کی کارروائی اور سپیڈ اور اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں،غیر معیاری گاڑیوں میں لگے ہوئے سلنڈر،بغیر نمبر کے موٹر سائیکل،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔اہل علاقہ جرائم کی روک تھام کے لیے ہماری ہیلپ لائن1124 پر فوری رابطہ کریں۔ محمد طفیل سب انسپکٹر انچارج لِلہ چوک پوسٹ پنڈدادنخان۔

تفصیلات کے مطابق پٹر ولنگ پولیس للِہ چوک پنڈدادنخان نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی اور ایس ایس پٹرولنگ راولپنڈی ملک محمدیوسف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اور لوڈ،غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیاں،اور سپیڈ گاڑیاں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران رواں ماہ سات گاڑیوں کے خلاف،310 موٹر سائیکل بغیر نمبر و کا غذات،19کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی اور36 گدھا گاڑیوں اور ٹریکٹرز ٹرالیوں کو ریفلکٹر لگائے گئے۔

اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے للِہ چوک پٹرولنگ کے انچارج سب انسپکٹر محمد طفیل نے کہا کہ اور لوڈ ڈمپر اور ٹریکٹر ز ٹرالیوں ،اور سپیڈ کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں اور کئی افراد جان بھی چلی جاتی ہے یا اپائج ہو جاتے ہیں۔اور لوڈ کیکر لوڈ کرنے والی ٹریکٹر ز ٹرالیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ انھوں نے پوری سڑک گھری ہوتی ہے۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کی روک تھام ہماری ہیلپ لائن1124 پر سڑک پر کسی قسم کی مشکلات یا حاد ثہ کی صورت میں فوری رابطہ کیا کریں تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button