جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے ماہ مارچ کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، سینکڑوں ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔اسی ویژن کو فروغ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ماہ مارچ 2021ء میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 340سائلین کی شکایات کو سنا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا۔

جہلم پولیس نے ماہ مارچ 2021ء میں مفروران و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کل164ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سی19ملزمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

راہبری کے کل12مقدمات درج ہوئے جن میں 2موٹر سائیکل سنیچنگ کے مقدمات شامل ہیں دونوں مقدمات میں موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں۔مقدمات مکمل چالان ہوئے۔جبکہ باقی 10مقدمات میں بھی3مقدمات ٹریس کر کی11ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا گیا۔وہیکل THEFTکے کل مقدمات26درج ہوئے جن میں 15کاریں،1رکشہ آٹو اور11موٹر سائیکل چوری ہوئے۔جہلم پولیس نے انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7کاریں،رکشہ اور5موٹر سائیکل برآمد کرلیے۔

ماہ مارچ میں 2ڈکیت گینگ جن میں شامل8ملزمان گرفتارہوئے جن کے قبضہ سے 2موٹر سائیکل،1موبائل فون،8عدد ٹاور بیٹریاں (مالیتی8لاکھ روپی) اور 4عدد پسٹل30بور،1عددرائفل7MMاور1عدد رائفل44بور برآمدکر لی گئیں۔ماہ مارچ میں جرائم بر خلاف مال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس نے کل 46لاکھ 11ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔مقدمات منشیات67درج ہوئے،75ملزمان کو پابند سلاسل کروایاگیا جن کے قبضہ سے چرس16کلوسے زائد، ہیروئن6کلو 700گرام سے زائد، شراب کی230اور لعن کی 20بوتلیں برآمد کی گئیں۔

مقدمات اسلحہ48درج ہوئے جن میں 47ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے پسٹلز44عدد، رائفلز13عدد، گن 12بور 9عدد،ریوالور1عدد اور 3775روندز برآمد ہوئے۔ قمار بازی کے کل2مقدمات درج ہوئے جن میں 19ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے ریکوری قمار باز ی رقم27ہزارروپے سے زائد،13عددموبائلز، موٹرسائیکلز 3عدد اور آلات قمار بازی برآمد کیے۔کائیٹ فلائنگ کرنے والوں کے خلاف 8مقدمات درج ہوئے 8ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضہ سی450پتنگیں اور5ڈوریں برآمد ہوئی۔

جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔ اسی طرح مارچ2021ء میں پکار 15پر موصول ہونے والی کالز پر پولیس رسپانس ٹائم7منٹ رہا۔پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو14سہولیات فرائم کی جارہی ہیں۔ان سہولیات سے ماہ مارچ میں کل 2921افراد نے استفادہ حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button