جہلم شہر میں فاسٹ فوڈ، شاپس شوارما اسٹالز کے مالکان عوام میں بیماریاں بانٹنے لگے

0

جہلم: شہر میں فاسٹ فوڈ شاپس شوارما اسٹالز کے مالکان عوام میں بیماریاں بانٹنے لگے، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے خاموشی اختیار کر لی، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں فاسٹ فوڈ شاپس شوارما اسٹالز وغیرہ میں باسی پکوان کو تیز مصالحہ جات سے چٹخارے دار بنا کر جن میں مضر صحت زہریلے کیمیکلز بھی استعمال کئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی ان میں کئی دن کا باسی اور بدبو دار گوشت استعمال کرکے شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے ، جس کے باعث شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

ملاوٹ شدہ زائد المیاد مصالحہ جات کوکنگ آئل ، مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت ، باسی سبزیوں کے استعمال سے شہری، عورتیں اور ادھیڑ عمر شہری پیٹ کی مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی جانب سے شہریوں میں موت بانٹنے والے فاسٹ فوڈ شاپس شوارما اسٹالز کے مالکان کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے شہریوں کو ناقص و غیر معیاری چٹخارے دار فاسٹ فوڈ فروخت کرنے والے بااثر مالکان کے حوالے کررکھا ہے۔

فاسٹ فوڈ شاپس ،شوارما اسٹالز ، پیزا شاپس کے باورچی خانوں میں رکھے گئے ملازمین، جو خود متعدد موذی امراض میں مبتلا ہیں کے جراثیموں سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے جو کہ ایک سوالیہ نشان؟ بن چکی ہے۔

شہریوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فاسٹ فوڈ شاپس شوارما اسٹالز ، پیزا شاپس ،ہوٹلوں کے مالکان کے خلاف سختی سے نوٹس لیا جائے اور کھانے کے معیار کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ باورچی خانوں کی صفائی ، اشیاء خوردونوش کا معیاراور باورچی خانوں میں کام کرنے والے کاریگروں کے ہیلتھ کارڈ بھی چیک کیے جائیں تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خوردونوش فراہم ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.