دینہ

دینہ میں نوسرباز بڑی مہارت کے ساتھ دوکاندار کو پانچ پانچ ہزار کے جعلی نوٹ تھما کر رفو چکر

دینہ میں جعلی نوٹوں کی بھر مار ،دوکاندار لٹنے لگے،نوسر باز بڑی مہار ت کے ساتھ دوکاندار کو پانچ پانچ ہزار کے جعلی نوٹ تھما کر رفوچکر،شہری ہوشیار رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں جعلی نوٹوں کی گردش سے کئی لوگ لٹنے لگے ،گزشتہ روز بھی ایک دوکاندار کو نوسر باز اصلی نوٹوں میں پانچ پانچ ہزار کے جعلی نوٹ تھما کر ہزاروں کا فراڈ کر گیا۔

دینہ میں آئے رو ز نوسر باز دوکانداروں کو 5 سو ، ہزار اور 5ہزار کے جعلی نوٹ تھما کر چلے جاتے ہیں جس سے دوکاندار حضرات شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button