ویٹرنری ڈاکٹر نے سرکاری ادوایات فروخت کرنا شروع کر دیں

0

کھیوڑہ: ویٹرنری ڈاکٹر نے سرکاری ادوایات فروخت کرنا شروع کر دیں۔ لِلہ ،ٹوبھہ ،احمد آباد کے علاقوں میں عرصہ دراز سے تعنیات ڈاکٹر احسان نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے کئی بار اس کے خلاف انکوائریاں ہوئیں لیکن اسے بار بار اس علاقہ میں ہی تعنیات کر دیا جاتا ہے۔

محمد نوشیروان بلوچ ساکن اتھر نے بتایا کہ میری گائے بیمار تھی میں لِلہ وٹرنری سنٹر میں گیا جہاں پر ڈاکٹر احسان موجود تھا اس نے مجھے گائے کے لئے دوائی دی اور کہا کہ اس کی سرکاری قیمت پانچ سو روپے ہے لیکن آپ اپنے بندے ہیں آپ صرف ایک سو روپے ادا کر دیں حالانکہ میرے پاس جانوروں کی مردم شماری والا کارڈ بھی تھا اس کے باوجود سرکاری دوائی کی قیمت ایک سو روپے مجھ سے وصول کئے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.