جہلماہم خبریں

جہلم میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، تھڑے اور بڑے سائز کے شیڈز ہٹا دیئے گئے

جہلم: شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، شاندار چوک کے اطراف میں قائم دکانو ں کے باہر سے ناجائز تجاوزات ختم کروانے کے ساتھ ساتھ بڑے سائز کے شیڈ بھی ہٹا دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ متحرک ، شہریوں کا تجاوزات ختم کرنے پر خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ انسپکٹر عبد الرحمن ڈار، قدیر احمد سمیت دیگر عملے نے چوک شاندار اور اردگرد کے بازاروں میں قائم دکانوں کے باہر تھڑوں پر لگائے گئے کمرشل سٹالز، ریڑھیاں، اور دکانوں کے باہر قائم کئے گئے بڑے بڑے شیڈز ہٹا دیئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کو سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ شہرکی سڑکوں ، بازاروں میں ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہرکی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے انسپکٹر عبد الرحمن ڈار، قدیر احمد سمیت دیگر عملے نے اندرون شہر کی سڑکوں پر قائم ہونے والی ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کے لئے باقاعدہ مہم کا آغاذ کر رکھا ہے۔
شہریوں نے تجاوزات کے خاتمے پر ڈپٹی کمشنر ، میونسپل کارپوریشن کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جس طرح میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن شروع کر رکھا ہے امید ہے اس کو بند نہیں کیا جائیگااور نہ ہی کسی ریڑھی بان کو سڑکوں پر ڈیرہ ڈالنے کی اجازت دی جائیگی۔
میونسپل کارپوریشن کے اس عمل سے شہر کے گلیاں بازار اور سڑکیں کشادہ دکھائی دیتی ہیں جس کیوجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں بھی روانی پیدا ہو چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button