لائنز کلبز انٹرنیشنل انسانیت کی خدمت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ سرفراز ملک

0

جہلم: ملٹی پل ڈسٹرکٹ پاکستان کے لیوپروگرام کیلئے ڈسٹرکٹ 305این ٹو کے انچارج لائن سرفراز ملک نے لائنز کلبز انٹرنیشنل کی ملٹی کونسل 305پاکستان کی پہلی کیبنٹ میٹنگ کی شاندار کامیابی پر ملٹی پل کونسل چیئرمین چوہدری محمد اقبال ماجدکو اوران کی ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ملٹی پل کونسل پاکستان کی ایسی شاندار میٹنگ کا انعقاد سابق وفاقی وزیر و پاسٹ انٹرنیشنل ڈائریکٹر میڈیم نیلوفر بختیار کی رہنمائی ، کونسل سیکرٹری پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر سہیل احمد سیٹھی اور جی ایل ٹی کوآرڈینیٹڑڈسٹرکٹ 305این ٹوانجینئر فہیم اقبال چوہدری کی ٹیم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

پاکستان بھر سے سنیئر لائن لیڈروں کی بھرپور شرکت سے پاکستان کا دارلحکومت اسلام آباد مہک اٹھا، اس گلدستے نے ایسی خوشبو بکھیری جس کی مہک اس این جی او کی تازگی و پختگی کی دلیل بن گئی۔ پاکستان بھر سے منجھے ہوئے لائنز کی شرکت نے ایک نئے عزم، جدوجہد، خدمت ، اتفاق اور حب الوطنی کو نئے انداز میں فروغ دیا۔ملٹی پل کونسل چیئرمین چوہدری محمد اقبال نے تمام مہمانوں کی میزبانی میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی ۔

پاسٹ انٹرنیشنل ڈائریکٹر میڈیم نیلوفر بختیارنے بھی تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیااور ایم سی سی کو کامیاب میٹنگ کرانے پر مبارکباد دی۔پاکستان کے انٹرنیشنل ڈائریکٹر میاں محمد ادریس کی نے کامیابی اور حکمت عملی کے نئے باب کھول دئیے۔

لائنز کلبز انٹرنیشنل انسانیت کی خدمت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی غیر سیاسی تنظیم ہے،جس کے بانی میلون جونزنے اس تنظیم کی بنیاد 1917میں رکھی۔ اس تنظیم کے ممبران کی تعداد 14لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس تنطیم کے 46ہزار سے زائد کلب اوراس کی جڑیں 200سے زائد ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں۔اس کا ہیڈ کوارٹرامریکہ( اوک بروک ) میں ہے۔اس تنظیم کے ممبران ہر سطح پرمختلف زاویوںسے انسانیت کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ حال میںہی اس تنظیم کے انٹرنیشنل صدر نے پاکستان کے لائنز کلب کے تینوں ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا۔

پاکستان میں لائنز کلبز 305ملٹی پل ڈسٹرکٹ کے 3 مزیدڈسٹرکٹ ہیں ساؤتھ ڈسٹرکٹ (سندھ )، نارتھ1(لاہور، ملتان،شیخوپورہ، فیصل آبادکے علاقے) اورنارتھ 2(گوجرانوالہ سے اسلام آباد کی طرف پنجاب کا علاقہ، اسلام آباد، آزاد کشمیر، KPKاور بلوچستان)۔ ہر ڈسٹرکٹ کو ریجنز میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر ریجن کو زون میں تقسیم کیا جاتا ہے ہر زون میں کلب ہوتے ہیں۔کسی بھی نئے کلب میں کم از کم ممبران کی تعداد20ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.