کھیوڑہ پولیس نے پہاڑ کے دامن میں جوا کھیلتے ہوئے پانچ جواری دھر لئے

0

پنڈدادنخان: پولیس چوکی کھیوڑہ نے پہاڑ کے دامن میں جوا کھیلتے ہوئے پانچ جواری دھر لیے جوئے پر لگائی گئی نقدی رقم اور موبائل برآمد، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر ننگے پاؤں پہاڑ پر فرار ہونے کی کوشش میں جھاڑیوں میں اُلجھ کر اپنے آپ کو زخمی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی کھیوڑہ کے اہلکاروں نے ریلوے پھا ٹک کھیوڑہ پر ناکہ لگایا ہوا تھا مخبر نے اطلاع دی کہ شمال مشرقی برستاتی نالہ کے پار جواری جوا کھیل رہے ہیں۔

چوکی انچارج محمد اشفاق نے اپنی ٹیم ASIفرخ شبیر ،ہیڈ کا نسٹیبل اسد عباس و دیگر اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کے بعد ملزمان جیمس مسیح ولد نذیر مسیح ،محمد پرویز ولد بشیر،محمد غفورولد نور محمد ،یونس عارف ولد اللہ رکھا اورمحمد شیر خان ولد نذیر خان کو جوئے پر لگائی گئی نقدی رقم اور موبائلوں سمیت گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے ننگے پاؤں پہاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی اور جھاڑیوں میں الجھ کر اپنے آپ کو زخمی کر لیا۔

چوکی انچارج کھیوڑہ راجہ اشفاق نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیوڑہ شہر کا امن و امان قائم رکھنا ہمارا فرض ہے کسی بھی منشیات فروش ،قمار باز اور جرائم پیشہ عناصر کو ہرگیز چھوڑا نہیں جائے گا ملزم جیتنے مرضی بااثر ہوں قانون کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کرنا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے جیسے جیسے جرائم پیشہ عناصر اپنی بلوں سے باہر نکلیں گے انکو قابو کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.