جہلم

درخت لگانا اہم نہیں بلکہ انکی حفاظت کرکے انہیں پھلتے پھولتے دیکھنا زیادہ اہم ہے۔ ڈاکٹر سید محمد کمال ناصر

جہلم: آپ ﷺ نے درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے والوں کے لیے بشارتیں سنائی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک جہلم ڈاکٹر سید محمد کمال ناصر نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر کے تمام وٹنری اور ڈسپنسریوں میں 2000 پودے لگا کر مہم کے کامیابی کے سلسلہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ درخت لگانا اہم نہیں بلکہ ان کی حفاظت کرکے انہیں پھلتے پھولتے دیکھنا زیادہ اہم ہے اور جنگلات سے حاصل ہونے والی لکڑی عمارتی کاموں کے علاوہ فرنیچر،کھیلوں کا سامان اور دیگر اہم ضروریات میں استعمال ہوتی ہے ، درخت بقائے زندگی اور بقائے ماحول کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button