پنڈدادنخاناہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد متاثر، ایک اور مریض انتقال کر گیا

چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیزز کے مطابق گزشتہ2 روز میں 9 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کر گیا۔

اس وقت ضلع بھر میں 79 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 12 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 5 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے کل85167 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2232 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ گزشتہ 2روز میں مزید 38 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 2079 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ضلع جہلم میں گزشتہ روز مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے، اس وقت کل کورونا وائرس سے 62 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 24006 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 751 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 21 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2246 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 13260 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button