جہلم

ملک صادق نے 28 لاکھ روپے سے رکھرانواں گرلز ایلمنٹری سکول میں 3 کمرے بنوا دئیے

جہلم: ملک صادق آف یو کے نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ،گو رنمنٹ ایلمنٹری گرلز سکول رکھر انواں میں 28لاکھ کی خطیر رقم سے 8کمرے 28/18کے بنوا دئیے، گزشتہ روز ان پر لینٹر بھی مکمل کر دیا گیا اب اس سکول کو ہائی سکول کا درجہ حا صل ہو گا۔

ملک محمد صادق نے کہا کہ میرا مشن خدمت خلق ہے میں تعلیمی لحاظ سے کوئی پیش رفت کر سکوں،گا ؤں میں ہا ئی سکول مو جود نہ تھا جو ان کی تعلیم کی راہ میں حائل ایک بڑی رکا وٹ تھی میں نے اس پر کام کیا میری کوششیں رنگ لا ئی اورمیں نے اپنے علاقہ کے بچیوں کے لئے گو رنمنٹ ایلمنٹری گر لز سکول رکھر انواںکو ہا ئی سکول کا درجہ دلوایا ۔کمروں کا ایشو تھا ہم نے نئے کمرے بنوا دئیے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں یہ میری طرف سے اپنے علاقہ کی بچیوں کے لئے تحفہ ہے کہ وہ اپنے ہی علاقے میں اپنی تعلیم جا ری رکھ سکیں گی ۔خدمت کا یہ سفر اور انتظامیہ کے تعاون سے جا ری و سا ری رہے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button