جہلم

راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ کا ممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہونا پورے جہلم بار کی جیت ہے۔ فرحان قریشی

جہلم:  راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ کا ممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہونا پورے جہلم بار کی جیت ہے۔
ان خیالات کا اظہار فرحان قریشی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر ایڈووکیٹ جہلم بار کے سینئر ممبران میں شمار ہوتے ہیں اور وکلا ء حلقوں میں بھرپور مقام اور عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں جس کا ثبوت ایڈوکیٹ راجہ ظفراقبال کی تاریخی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بار کے الیکشن میں انہوں نے بھاری تعداد میں ووٹ حاصل کرکے ثابت کر دیا کہ ان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہم ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ وہ بار اور بینچ کے رشتے کومضبوط بنائیں گے اور عوامی سماجی خدمات کو مزید بہتر طریقے سے جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button