کھیوڑہاہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار

کھیوڑہ: پہاڑی ایریے میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو ڈی پی او جہلم کی تشکیل کردہ ٹیم عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی نواز گوندل محرر و دیگر ٹیم پکڑنے میں کامیاب ہو گئی، ڈکیت گینگ نے اعتراف جرم کر لیا، دیگر ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے پولیس مختلف جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ پہاڑی ایریے میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی تھیں ڈاکووں نے اکثر مسافروں اور ٹرانسپوٹروں سے نقدی موبائل لوٹنے کے ساتھ ساتھ ڈنڈوں مکوں سے تشدد بھی کرتے تھے ڈی پی او جہلم سید مصطفی تنویر نے پہاڑی ایریے میں وارداتوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو پکڑنے کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔

اس ٹیم میں عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی نواز گوندل محرر و دیگر ٹیم نے مختلف جگہ چھاپے مار کر نامزد ملزمان میں وقاص حسین ولد محمد الیاس غلام عباس ولد محمد عجائب اقوام گجر سکنہ منہالہ تحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ 244/18 بجرم 392 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس نے مال مسروقہ، لوٹے جانے والے افراد کے شناختی کارڈ، سمیں، موبائل اور رقم کے علاوہ دو عدد پستول برآمدگی کرلئے، مزید برآمدگی کے لیے تفتیش جاری اور دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس کی ٹیم مختلف جگہ چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button