جہلم

مسلم لیگ (ن) جہلم کے چندورکرز کی سیاسی دوریاں ختم، سیاسی بچھڑئے ہوئے ساتھ مل گئے

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن کے چندورکرز کی سیاسی دوریاں ختم ،سیاسی بچھڑئے ہوئے ساتھ مل گئے ،ن لیگ جہلم کا نعرہ ہم سب ایک ہیں ،کارکنان خوشی سے نہال ،ایک پیج پر لانے کا سہر ا چوہدری راشد گھرمالہ گروپ اور تبسم شاہین ڈارگروپ کے سر جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تبسم شاہین ڈار کی رہائش گاہ ڈار ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی ،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ،ایم پی اے حاجی ناصرللِہ، چوہدری راشد گھرمالہ ، ناصر ڈار ،چوہدری بوٹا جاوید ،سمیت عہدیداران اور ورکرز نے کثیرتعدا دمیں شرکت۔

تقریب سے ٹیلی فونک راجہ ظفر اقبال نے اپنے ساتھیوں سمیت پھر سے ن لیگ کے پرچم تلے سیاسی خدمات دینے کا عز م کیا۔

تقریب سے راجہ مطلوب مہدی ،چوہدری راشد گھرمالہ ،عامر سلیم میر ،تبسم شاہین ڈار ،چوہدری ندیم خادم ،چوہدری بوٹا جاوید نے خطاب کیا اور کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کو اتحاد کی ضرورت ہے ،ہم سب اکٹھے ہیں ،آئندہ جہلم سے کلین سویپ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button