پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں نوسرباز متحرک؛ نوسرباز 63 ہزار کے بکرے 3 ہزار روپے میں لے اڑے

پنڈدادنخان میں نوسرباز متحرک؛ نوسرباز 63ہزار کے بکرے 3 ہزار روپے میں لے اڑے ، موضع کوڑے چوارن میں زبیر نامی شخص سے کار سوار نامعلوم افراد نے 63 ہزار روپے میں دو بکرے خریدے، 5 ہزار روپے والے 12 جعلی نوٹ تھما دیئے جبکہ ہزار ہزار والے تین نوٹ اصلی نکلے، کار سوار رفو چکر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں نوسربازوں کے نرغے میں، موضع کوڑے چوران میں نوسرباز 60 ہزار روپے کے جعلی نوٹ دے کر اصلی بکرے لے گئے، کار میں سوار تین نامعلوم افراد نے زبیر نامی شخص سے دو بکروں کا سودا 63 ہزار روپے میں کیا اور اس کو 5 ہزار والے 12 جعلی نوٹ دئیے جبکہ ہزار ہزار والے 3 نوٹ اصلی دے کررفو چکر ہو گئے۔

تحصیل پنڈدادنخان میں نوسربازی کی وارداتیں تسلسل سے جاری ہیں، گزشتہ روز مین بازار میں دو الگ الگ واقعات میں نوسرباز خواتین 13 ہزار روپے لے کر رفو چکر ہو گئی تھیں۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان سمیت سٹی ایریا میں گشت کا موثر نظام شروع کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button