ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے قیدیوں میں جرسیاں اور گرم کپڑے تقسیم کر دئیے گئے

0

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں میں جرسیاں اور گرم کپڑے سپرٹینڈنٹ جیل منشا سندھو اور دیگر نے تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو سہولت فراہم کرنے کی خاطر مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کئے گئے گرم کپڑے اور جرسیاں سویٹر وغیرہ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں سپرٹنڈنٹ اور دیگر افسران نے قیدیوں میں کپڑے اور جرسیاں تقسیم کیں۔

سپرٹنڈنٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قیدیوں کو موسم کے حساب سے ہر سہولت فراہم کی جارہی ہے اور جیل میں ان سہولیات کو فراہم کرنے میں مخیر حضرات کے تعاون پر ہم شکر گزار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.