جہلماہم خبریں

احساس برانچ میں موجود درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پرکم سے کم درکار وقت میں نمٹایا جائے گا۔ سیف انور

جہلم: ڈی سی آفس جہلم میں احساس برانچ کا اجراء کیا گیا ہے جس کے تحت ایسے افراد جن کے مسائل حل نہیں ہو رہے ، جن کو دور دراز علاقوں سے سرکاری دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں، ان کے لئے احساس برانچ کوقیام عمل میں لایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوام دوست ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اس خصوصی برانچ کا انعقاد کیا ہے ، اس برانچ میں میں 2 افسران کو تعینات کیا گیاہے جو روزانہ کی بنیاد پر اس برانچ میں آنے والے سائلین کے مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کو اگاہ کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کر لئے متعلقہ محکمے سے تمام تر تفصیلات اور ڈیڈ لائن کے مطابق کام کی تفصیل ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور متعلقہ سائل کو اگاہ کریں گے ۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اس برانچ میں موجود درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پرکم سے کم درکار وقت میں نمٹا یا جائے گا، جبکہ متعلقہ سائل کو حکومت پنجاب کے جہلم میں کسی بھی دفتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں بالخصوص ایسے افراد درخواست دے سکتے ہیں جن کے لئے سفر کرنا مشکل ہے۔ انکا مسئلہ حل کرنے کے بعد انکو بذریعہ ٹیلیفون و ڈپٹی کمشنر دفتر سے جاری کردہ مراسلہ کے تحت فوری آگاہ کیا جائے گا۔درخواست گزار ڈی سی دفتر میں احساس برانچ، کمپلینٹ سیل یا ڈپٹی کمشنر دفتر میں اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ احساس برانچ ڈی سی دفتر میں عملہ تعینات کیا جا چکا ہے جو روزانہ رپورٹ فراہم کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ آن لائن کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم پر سائل کے کوائف کو آن لائن اندراج کرے گا،اور درخواست کو متعلقہ محکمے کے سربرا کو فوری درخواست بھجوائی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ احساس برانچ کا مقصد بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق عوام کو اولین ترجیح پر انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کرنا اور انکے مسائل کو حل کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button