پنڈدادنخان

ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان میں ہفتہ صحت شاندار طریقہ سے منایا جا رہا ہے۔ انعام اللہ جمالی، ڈاکٹر محمد علی

پنڈدادنخان: پنجاب کے تمام شہروں کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہفتہ صحت شاندار طریقہ سے منایا جا رہا ہے،ہیلتھ ویک کے دوران ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں ہیپاٹائٹس بی،سی شوگر اورتشخیصی و دیگر ٹیسٹ مفت کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ڈاکٹر محمد علی اور ایم ایس ڈاکٹر انعام اللہ جمالی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ہفتہ صحت کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان میں بھی وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں عوام کو صحت کے متعلق معیاری سہولیات تمام سرکاری ہسپتالوں میں مہیا کی جا رہی ہیں پنڈدادن خان سمیت تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور دیگر بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں ہفتہ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے تحت پانچ بیماریوں اور دیگر فری ٹیسٹ کیا جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر سمیت دور دراز دیہی علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات سے آراستہ کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ،صحت میلہ 24فروری تک جاری رہے گا ۔اس سلسلے فری سکریننگ کیمپس کے ذریعے جہلم کے دیگر ہسپتالوں کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پنڈدادن خان میں مریض مستتفیدہو رہے ہیں۔

اس موقع پر ای ڈی او ڈاکٹر محمد علی اور ایم ایس ڈاکٹر انعام اللہ جمالی نے صحافیوں کے ہمراہ ہسپتال میں لگائے گئے سٹال جن میں پانچ مختلف بیماریوں شوگربلڈ پریشر ، ہپا ٹائٹس بی اور سی ،ایچ پی کے ٹیسٹ فری کیے جا رہے تھے ان کا معائنہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے صحت ویژن کے مطابق پنجاب کو ہر قسم کی بیماریوں سے پاک کرنا اور اپنے عوام کو صحت کے متعلق تمام سہولتیں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے۔ کیمپ کا تفصیلی دورہ بھی کیا اورکہا کہ مریضوں کے مسائل کو حل کروانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہسپتال میں موجود ٹیسٹ کروانے والے مریضوں نے میڈیا کو بتایا کہ سکینگ ٹیسٹ کے کیمپ لگا کر حکومت پنجاب نے ایک بہت اچھا اقتدام کیا ہے اور اس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button