گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چکری کرم خان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد

0

پنڈدادنخان: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چکری کرم خان میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چکری کرم خان میں خصوصی سیمینار اور احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں کشمیریوں کے حق اور بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی ۔

کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکری کرم خان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی بعد ازاں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت میڈم ثمرہ عزیز، میڈم ثمینہ یاسمین نے کی اس کے علاوہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم انعم، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم عظمی نے شرکت کی۔

جلالپورشریف، مرکز پنن وال کی تمام ہیڈ مسٹریس صاحبان اور سکول کے تمام طالبات اور طلبہ نے شرکت کی، ریلی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکری کرم خان سے نکالی گئی، کشمیر کی آزادی کیلئے اور بھارتی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.