گورنمنٹ بوئز ہائی سکول بڑاگواہ میں میلاد النبی ﷺ کی محفل کاانعقاد

0

ڈومیلی: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں محفل عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کانعقاد کیاگیا جس میں علامہ مولانا تمریز احمد چشتی نے شرکت کرکے خصوصی خطاب کیا، محفل میں اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے، محفل کا آغاز باقائدہ تلاوت قرآن پاک سے محمد مبین نے کیا، نعت خوان محمدعلی کلاس دہم کے طالبعلم نے پیش کی،تقریر محمد طیب نے کیا، اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری ماسٹر ساجد کے سپرد تھی۔

ہیڈماسٹر حافظ جمیل آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم حضرت محمدﷺ کا یوم ولات عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، ہم سب کو چاہیے اس دن کو خصوصی پروگرامات منعقد ہونے چاہیے ، اسکے علاوہ ہیڈماسٹر نے ہدیہ عقیدت پیش کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

علامہ مولانا تمریز احمدچشتی نے خطاب میں کہا جشن عیدمیلادالنبیﷺ امت مسلمہ کیلئے شب قدر دن سے بھی اہم ہے ،مجھے آج خوش ہوئی کہ گورنمنٹ سکول میں بھی اس طرح کی محفلیں ہونا شروع ہوئی، اب ہر سکول میں یہ محفل منعقد ہوتی ہے میری دعا ہے کہ آئندہ بھی اسی محفل ہوں اور ہم اس دن کو اچھی طرح منائیں گے تو اپنے رسول کو یاد رکھ سکیں گے۔

اس محفل کا اختتام حافظ سعید ریاض نے اپنی دعائیہ کلمات پیش کر کے ختم کیا، اسکے ملک کی سلامتی اور بارش کیلئے بھی خصو صی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.