جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقSIمحمد افضل تھانہ چوٹالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم احسان ارشد ولد ارشد محمود ساکن نکہ کلاں سے پسٹل9MMمعہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

SIتصور حسین تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم شہزاد ولد سوئن بخش ساکن منڈی بہاوٗالدین سے رائفل223بور معہ 121روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASIحسن رضا تھانہ جلالپور شریف نے کارروائی کرترے ہوئے ملزم علی حمزہ ولد لیاقت ساکن محلہ تالاب جلالپور شریف سے پسٹل30بور معہ6روندزبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

SIعاطف یونس تھانہ صدر نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد محمود ولد طارق محمود ساکن ٹاہلیانوالہ سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASIواجد حسین تھانہ ڈومیلی نے کاوارئی کرتے ہوئے ملزم ندیم احمد ولد ولایت خان ساکن ضلع صوابی سے 210گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

SIعرفان عطاء تھانہ لِلہ نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے کار سوار ملزم شکیل احمد ولد عمر فاروق ساکن دھریالہ جالپ سے 1کلو800گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button