بسوں کی خونی ریس، تیز رفتار بس خانہ بدوشوں پر چڑھ دوڑی، ایک شخص جاں بحق ، 4 شدید زخمی

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر بسوں کی ریس،تیز رفتار بس بے قابو ہو کر کار سے ٹکراتے ہوئے جی ٹی روڈ پر کھڑی خانہ بدوش فیملی پر چڑھ دوڑی ،ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ،بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی بس نمبری VRO-1133نے ایک اور بس سے ریس لگائی ہوئی تھی کہ جب بس دینہ کے قریب روہتاس موڑ کے مقام پر پہنچی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور آگے کھڑی کار سے ٹکراتے ہوئے جی ٹی روڈ پر کھڑی خانہ بدوش فیملی پر چڑھ دوڑی۔

حادثہ سے خانہ بدوش فیملی کا 80سالہ نور محمد ولد نصیر سکنہ پاک پتن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ امتیاز بی بی ،محمد اعجاز ولد محمد شریف ،غلام جیلانی و دیگر شدید زخمی ہو گئے ، بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، زخمیوں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر لی ،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رقم اکھٹی کر کے خانہ بدوش فیملی کو دی اور انہیں آبائی علاقے کی طرف روانہ کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.