جہلم

تنظیم الفلاح کے جناح ہال میں جہلم کی سماجی تنظیموں کا نمائندہ اجلاس، حکومتی رویہ افسوسناک قرار

جہلم: تنظیم الفلاح کے جناح ہال میں جہلم کی,تمام سماجی تنظیموں کا نمائندہ اجلاس ہوا۔

محمدعمر بٹ نے کہا کہ یہ ادارے حکومت کے دست و بازو ہوتے ہیں جو حکومت کے ساتھ ساتھ اپنے وطن کے لوگوں کی مشکلات دور کرنے میں ہر وقت سرگرم رہتے ہیں۔

میزبان اجلاس سید زاہد محمد اقبال نے گزشتہ چند سالوں سے حکومتی رویہ برائے سماجی تنظیمیں انتہائی افسوس ناک قراردیا اور ان تنظیموں کو آپس میں اعتماد و اتفاق بڑھانے پر زور دیاڈاکٹر اسد مرزا اور توصیف بیگ نے اجلاس بلانے پر اور حکومت اور فلاحی تنظیموں کو عوام کے مسائل حل کرنے کی کاوش کو سراہا۔

اجلاس میں دیگر تنظیموں میں،القاسم انسٹیٹیوٹ رحمت فاؤنڈیشن، خیرالناس،حمزہ ویلفیئر،پوسٹ وارڈن آداب،تنظیم عمل،اشتیاق پال،عبدالغفور چوہان اور ممبرانِ الفلاح شامل تھے۔اجلاس کے سیکریٹری راجہ شیراز جبکہ صدارت ملک ذیشان رضوان نے کیا۔

اجلاس میں ساجد مودی سنیئر صحافی اور عظیم سماجی کارکن خواجہ جاوید کے لئے دعاے مغفرت کی گئی۔ نیز عبدالغفور چوہان نے کہا کہ مثلا’’عید قربان پر جو تنظیمیں اپنے جاری منصوبہ جات کیلے کھالیں اکٹھی کرتی ہیں ان کو انتظامیہ کی طرف سے ایک دن پہلے لیٹر مل جانے چاہئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button