جہلم میں آوارہ کتوں کا راج، شہریوں کو کاٹنے کی وارداتیں میونسپل کمیٹی کا عملہ خاموش

0

جہلم: شہر اور مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کا راج ، شہریوں کو کاٹنے کی وارداتیں میونسپل کمیٹی کا عملہ خاموش ، ضلع کچہری ، سول ہسپتال ، ریلوے اسٹیشن ، لاری اڈہ پربھی آوارہ کتوں کے غول نظرآتے ہیں ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مختلف علاقوں ، اسلام پورہ، کریم پورہ، جادہ ، بلال ٹاؤن ، مدینہ ٹاؤن، پروفیسر کالونی ،سمیت اندرون شہر کے قبرستانوں ، میدانوں ، خالی پلاٹوں اور شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کا راج ہے جو خصوصاً رات کے وقت نہ صرف بھونکتے ہیں بلکہ کاٹنے سے بھی گریز نہیں کرتے جس کیوجہ سے شہری از حد پریشانی کا شکار ہیں۔

میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میونسپل کمیٹی میں کتے مارنے کی ادویات نہیں ، صبح فجر کی نماز پڑھنے والوں کو بھی آوارہ کتوں کیوجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.