پنڈدادنخان

ٹوبھہ لِلہ ر وڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار، سڑک جگہ جگہ گڑھوں میں تبدیل

پنڈدادنخان: نواحی علاقہ ٹوبھہ لِلہ ر وڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے، لِلہ انٹرچینج سے لے کر ٹوبھہ تک مین سڑک بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سے لے کر لِلہ انٹر چینج تک سڑک ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ بارشی پانی کے نکاس کے لیے نالوں پر بنائی گئی پُلیا ں عرصہ دراز سے کھنڈرات بن چکی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے کی نااہلی یہ ہے کی ٹوٹی ہو ئی پولیوں کے گرد بڑے بھاری پتھر رکھ دیئے ہیں جو کہ حادثات کا باعث بن رہے ہیں خاص طور پر تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ٹوبھہ چوک میں تو سڑک کا نام ونشان تک نہیں رہا ۔

بارش کے بعد بڑے گڑھو ں میں دو فٹ تک پانی کھڑا ہو جاتا ہے اور خشک موسم میں گردوغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیو ں کو بھی نقصان ہو تا ہے ٹوبھہ کے عوام کے علاوہ مسافر گاڑیو ں اور لوڈڈ گاڑیو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے پہلے بھی اس سنگین مسئلہ کوذمہ دران کے علم میں لانے کی بھرپور کوشش کی ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ تحصیل پنڈدادنخان کے عوام نے حکو مت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لِلہ پنڈدادنخان سڑک کی از سر نوتعمیر کروائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button