سوہاوہاہم خبریں

کسی کو سرکاری وسائل میں کرپشن کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔ طارق علی بسرا

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاو ہ طارق علی بسرا نے پبلک ہیلتھ کی پانی کی نکاسی اور گلیوں کی سیکموں کا جائزہ لینے کے لئے سوہاوہ بازار کا دورہ کیا جس پر ٹھیکیدار کی طر ف سے کام نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکیموں کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ایس ڈی او نے بتایا کہ سیورئج اور ڈرین کی تین کرورڑ روپے کی سکیموں میں ٹھیکدار کو ایک کروڑ پچتر لاکھ وصول ہو چکا ہے جبکہ ٹھیکدار نے تا حال واٹر چینل اور ڈرین پر کام شروع نہ کیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاو ہ طارق علی بسرا نے ٹھیکدار کی طرف سے غیر معیاری کام پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔64سکیموں میں سے 21چل رہی ہیںجن کو مکمل فنکشنل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے تمام ریکارڈ سمیت پیر کو پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او کو تمام ریکارد سمیت دفتر طلب کر لیا ہے اور ٹھیکیدار کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تنبیع کی ہے کہ غیر معیاری کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

اسسٹنٹ کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ کسی کو سرکاری وسائل میں کرپشن کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ کارکردگی نہ دکھانے والے اور کرپٹ افسران کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کیے جائینگے بلکہ ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

عوامی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرا کی کارکردگی پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں بلا تفریق اپنی کاروائیوں کو جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ادھر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے ڈومیلی بازار کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کوختم کروایا جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی اور سکول کا دورہ کرتے ہوئے انتظامی امور کا جائزہ لیا جبکہ مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی کے متعلق دریافت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر طارق علی بسرا نے واٹر سپلائی سکیم ڈومیلی کا جائزہ لیا جبکہ کرایوں میں اضافہ کی شکایات پر فوری طور پر آرٹی سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ ڈومیلی کا دورہ کریں اور فی الفور کرایہ نامہ جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹروں کو کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ وصول کرنے کا پابند کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button