جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے ماہ جولائی کی کرائم رپورٹ جاری کر دی، 94 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ جولائی 2021ء کی رپورٹ جاری کردی، سینکڑوں ملزمان گرفتار، 94 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل/ اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ ،ملزمان کی گرفتاری ، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ کل177مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 23 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

2 ڈکیت گینگ کے 8 ملزمان گرفتارجن سے 1 عدد کلاشنکوف، 5 عدد پسٹل 30 بور معہ 39 راونڈز، 1عدد موٹرسائیکل، طلائی زیورات معہ نقدی ٹوٹل مالیتی 22 لاکھ 51 ہزار روپے برآمد، گاڑی چوری کے 12 مقدمات درج 7ملزمان گرفتار، 3مقدمات ٹریس، 1عدد کار، 1عدد رکشہ اور 1عدد موٹرسائیکل برآمد، جرائم بر خلاف مال کے 43 مقدمات درج 43 ملزمان کو گرفتار جن سے 94 لاکھ 17 ہزار 150 روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

75مقدمات منشیات درج، 75ملزمان گرفتارجن کے قبضہ سے چرس13 کلو 351گرام ، ہیروئن 2 کلو 670گرام، آئس 1کلو 100گرام، شراب کی255 بوتلیں اور لعن شراب کی275بوتلیں برآمد کی گئیں، 50 مقدمات اسلحہ درج 50ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز45عدد، رائفل2عدد،گن 12بور 2عدد ،کلاشنکوف 1عدد اور 194عدد راونڈز برآمد کر لیا گیا۔

قمار بازی کے2مقدمات درج 22ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم 52ہزار 540روپے، 21عدد موبائل فونز، 1عدد موٹرسائیکل اور آلات قمار بازی برآمد، 3مقدمات کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت درج 3ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 825عدد پتنگیں اور 25 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد، جہلم پولیس کی انتھک محنت ، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔

چالان مکمل کی شرح56فیصد رہی۔ محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے63 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 4036 چالان جس پر 13 لاکھ 34 ہزار 550 روپے کا جرمانہ کیا گیا ۔

پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں3600افراد نے استفادہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 360سائلین کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button