پنڈدادنخاناہم خبریں

سینٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست کا افسوس ہے لیکن اخلاقی فتح وزیر اعظم کی ہوئی۔ راجہ افتخار شہزاد

پنڈدادنخان: سینٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ہار افسوسناک ہے لیکن اس سے زیادہ افسوسناک امر پاکستان تحریک انصاف میں موجود آستین کے ان سانپوں پر ہے جو ساتھ رہ کر بھی ساتھ نہیں ہیں۔

یہ بات سابق تحصیل ناظم اور تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف پنڈ دادنخان راجہ افتخار شہزاد نے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نشست کی جیت پر ڈھولکی طبلے بجانے والوں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ پاکستان تحریک انصاف اب دونوں ایوانوں میں سب سے بڑی جماعت ہے اور انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں آگے بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب پارٹی قیادت کو بھی مخلص کارکنوں اور پیرا شوٹرز کے درمیاں فرق کو سمجھنا ہو گا، پارٹی کی عام کارکن بھی اسلام آباد میں فتح یاب ہوئی جبکہ حفظ شیخ کامیاب نہ ہو سکے یہ ایک طرح سے پارٹی کی طرف سے پیرا شوٹرز کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار بھی ہو سکتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اب اپنے ورکرز اور مخلص کارکنوں پر بھروسہ کرنا ہو گا۔

راجہ افتخار شہزاد نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اس کو بھول کر آگے بڑھنا ہے اور عمران خان اور پارٹی کے حقیقی کارکنوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے اب اس پارٹی میں دوغلوں اور ضمیر فروشوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button