دینہ

دینہ میں صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ،مردہ کتے کو کسی نے اٹھانے کی زحمت نہ ہو سکی

دینہ: شہر صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ،منگلا روڈ پر ایک ہفتہ سے مرے ہوئے کتے کو کسی نے اٹھانے کی کوشش نہیں کی ،نزدیکی دوکاندار پریشان ،بد بو نے جینا محال کر دیا ،آس پاس سے گزرنے والے افراد پریشان ،بیماری پھیلنے کے خدشات ،عوام الناس کا ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کے نواحی علاقہ منگلا روڈ ہڈالی برلب روڈ آج ایک ہفتہ سے ایک کتا مرا پڑا ہے جس کی بد بو دور دور تک پھیلی ہوئی ہے اور نزدیکی دوکاندار سخت پریشان ہیں،روزانہ کی بنیاد پر بلدیہ دینہ کا ٹریکٹر ٹرالی وہاں سے گزرتی ہے لیکن انہوں نے اس کو اٹھانے کی زحمت گنوارا نہیں کی جس کی وجہ سے روڈ سے گزرنے والی عوام کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ،اگر یہی صورتحال رہی تو نزدیکی افراد میں بیماریاں پھیلنے کے بھی امکانات ہیں۔

عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،چیئرمین بلدیہ دینہ سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button