جہلم

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدرکی جہلم آمد، جہلم بار کا مکمل تعاون کااعلان

جہلم: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری فریدحسین کیف ایڈووکیٹ نے خصوصی طورپر جہلم بار کے ممبران سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں ہونے والے واقعہ جس میں وکلاء کے چیمبرز کو مسمار کیا گیا اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے پر وکلاء کو گرفتار کیا گیا اور یہ عمل مسلسل جاری ہے جس وجہ سے اسلام آبادبار ایسوسی ایشن کے وکلاء انتہائی تشویش کا شکار ہیں۔

صدر بار اسلام آباد ایسوسی ایشن مزید بتایا کہ پاکستان بار کونسل اسلام آباد، بار کونسل پنجاب بارکونسل سپریم کوٹ بارایسوسی ایشن اوردیگر بار ایسوسی ایشنز معاملے کو سلجھانے کی کوشش میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے عہدیداران نے صدربارایسوسی ایشن اسلام آباد کو یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ جہلم بار ایسوسی ایشن اس معاملے کے حل میں اسلام آباد ایسوسی ایشن کے وکلاء سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا اس معاملے کے حل کے لیے مکمل تعاون کریں گے اور کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button