زکوٰۃ وعشر کمیٹی کو فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جار رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنرجہلم/ ایڈمنسٹریٹرزکوٰۃ وعشر کمیٹی محمد سیف انور جپہ نے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والے طلباء کو پچاس پچاس ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم / ایڈمنسٹریٹرزکوٰۃ وعشر کمیٹی محمد سیف انور جپہ نے سسٹین ایبل اکنامک ایمپارمنٹ پروگرام کے تحت ووکیشنل ٹریننگ پروگرا م کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 50 ہنرمندوں کو50،50ہزار وپے مالیت کے چیک دیے۔

اس موقع پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ ان پیسوں کو استعمال میں لا کر مستحق افراد اپنے ہنر سے منسلک کاروبار سے وابستہ ہو سکتے ہیں، زکوٰۃ وعشر کمیٹی کو فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جار رہے ہیں،اسی ضمن میں گزشتہ روز کمیٹی ہال میں اجلاس بھی منعقدہوا جس میں مقامی زکوٰۃ وعشر کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب کے موقع پر راجہ محمد انور اور دیگر افسران موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.