جہلم

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ضلع جہلم میں ایکشن، متعدد دوکانداروں اور ہوٹل مالکان کو جرمانے اور وارننگ

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران جی ٹی روڈ ٹوبہ پنڈ دادنخان میں موجودالرحمٰن ہوٹل کو صفائی اور حفظانِ صحت کے نا قص انتظامات ہونے، ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے، ملازمین کا ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، فریزر سٹوریج اور باہر غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے، گندے برتنوں کا استعمال، برتن دھونے کے لیے صرف کا استعمال، خریدی ہوئی غذائی اشیاء کا کوئی سراغ نہ ہونے، انسکٹ کلر نہ ہونے،کچن اور غذائی اشیاء میں مکھیوں کی موجودگی،کوڑہ دان کے نہ ہونے،کچن میں استعمال شدہ سگریٹ کی موجودگی اورغذائی اشیاء پر لپیٹنے کے لیے اخبار کو استعمال کرنے کی بنا پر 10,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ روزمرہ کارروائیوں میں جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران پنڈی سید پور پنڈدادنخان جہلم میں موجود بھولا باربی قیو اینڈ ریسٹورنٹ کو ملازمین کے نامکمل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،ہیر نیٹ اور اپرون کے بغیر کام کرنے اور غیر مناسب کوڑا دان ہونے کی بنا پر 4000روپے کا جرمانہ عائد کیا اور جی ٹی روڈ چوہدری ابرار مارکیٹ پورانی سبزی منڈی دینہ میں موجود باجور ہوٹل کو ملازمین کے ناقص حفظان صحت ،گندے مصالہ جات کے برتن،اکسپائرڈ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے کی بنا پر 2000روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button