جہلم

المرکز جہلم کی تنظیم سی ڈی سی کی یوم ِ پاکستان کی مناسبت سے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

جہلم: المرکز جہلم کی تنظیم سی ڈی سی کی یوم ِ پاکستان کی مناسبت سے مشاورتی میٹنگ زیر صدارت صدر چوہدری جاوید اقبال منعقد کی گئی، جس میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہونے والے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی اور معزز ممبر ارشد مبارک کی کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی، 23 مارچ پر منعقدہ پروگراموں میں ملی نغموں کے علاوہ کالجوں کے طلباء کے مابین مقابلہ جات ہونگے، مذکورہ پروگرام کے مہمان خصوصی ممتاز مذہبی سکالرز عرفان الحق ہونگے۔ مشاورتی میٹنگ میں ڈاکٹر محمد اسد مرز، ڈاکٹر شاہد تنویر، کرنل (ر) عبیدمرزا، میجر (ر) زرگون گل، سیدہ شاہدہ شاہ، سید اختر شاہد، ارشد مبارک، امین میر سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔آخر میں عبدالرحمٰن عرف مانی کی طرف سے مقابلہ تن سازی میں خصوصی تعاون پر المرکز کو شیلڈ دی گئی جسے ڈاکٹر شاہد تنویر نے صدر چوہدری جاوید سے وصول کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button